16 جون، 2021، 9:57 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84369420
T T
0 Persons
بڑی کمپنیوں کی اسٹیل برآمدات میں 146 فیصد اضافہ

تہران، ارنا - ملک کے بڑے اسٹیل یونٹوں کی کارکردگی کے اعدادوشمار کے مطالعے سے 1 ملین اور 140 ہزار اور 614 ٹن اسٹیل کی برآمدات اور گزشتہ سال کے مقابلہ میں 146 فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے۔

گزشتہ مہینے میں 'ذوب آہن و فولاد مبارکہ اصفہان، فولاد خوزستان، فولاد اکسین، فولاد ہرمزگان، فولاد آلیاژی ایران، فولاد آذربایجان، فولاد خراسان، فولاد کاوہ جنوب، صبا فولاد، فولاد بناب، جہان‌فولاد سیرجان، سنگ‌آہن چادرملو  اور فولاد کویر' کی بڑی کمپنیوں کی برآمدات کی شرح 632 ہزار اور 633 ٹن تھی

1400 کے دوسرے مہینے میں ان کمپنیوں کی برآمدات مئی 1399 کے مقابلے میں 187 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں سال کے پہلے دو ماہ میں خوزستان اسٹیل کمپنی نے 341 ہزار اور 187 ٹن  اسٹیل کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات کیں ، اس کے بعد ذوب آہن اصفہان اسٹیل 231 ہزار اور 873 ٹن اسٹیل کی برآمدات کے ساتھ دوسرے نمبر اور فولاد مبارکہ  106 ہزار  اور 32 ٹن کی برآمدات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

رواں سال کے پہلے مہینے میں کان کنی اور معدنی صنعتوں کی برآمدات 4 ملین اور 393 ہزار ٹن تھیں جس کی مالیت 667 ملین ہور 581 ہزار ہور 348 ڈالر ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://ur.irna.ir/news/84357144/

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .